چنیوٹ میں مسافر بس اور رکشہ میں تصادم سے 9 افراد جاں بحق

جاں بحق ہونے والوں میں ایک ہی خاندان کے 5 افراد بھی شامل ہیں، پولیس


ویب ڈیسک August 08, 2019
لاہور جانے والی بس سامنے سے آنے والے چنگ چی رکشہ سے ٹکرا گئی ،پولیس، فوٹو: فائل

جھنگ روڈ پر مسافر بس اور چنگ چی رکشہ میں تصادم کے نتیجے میں 9 افراد جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق حادثہ بھوانہ کے علاقے میں جھنگ روڈ پر پیش آیا جہاں لاہور جانے والی بس سامنے سے آنے والے چنگ چی رکشہ سے ٹکرا گئی، حادثے کے نتیجے میں 4 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جب کہ 5 افراد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دوران علاج اسپتال میں دم توڑ گئے۔

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ مرنے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں جن میں 5 کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔لاشوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال کے شعبہ پوسٹ مارٹم منتقل کردیا گیا ہے جہاں ضابطے کی کارروائی کے بعد میتوں کو لواحقین کے حوالے کیا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔