سابق آرمی چیف نے خفیہ فنڈ سیاسی اور ذاتی مقاصد کیلئے استعمال کئے بھارتی فوج کی تحقیقاتی رپورٹ

جنرل وی کے سنگھ نے اپنے دور میں مقبوضہ کشمیر کی حکومت کو گرانے کی بھی کوشش کی، تحقیقاتی رپورٹ


ویب ڈیسک September 20, 2013
جنرل وی کے سنگھ نے اپنے دور میں مقبوضہ کشمیر کی حکومت کو گرانے کی بھی کوشش کی، تحقیقاتی رپورٹ. فوٹو فائل

بھارتی فوج کی ایک تحقیقاتی رپورٹ میں دعوی کیا گیا ہے کہ سابق آرمی چیف جنرل وی کے سنگھ نے خفیہ فنڈ سیاسی اور ذاتی مقاصد کے لئے استعمال کئے۔

بھارتی فوج کی تحقیقاتی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سابق آرمی چیف جنرل وی کے سنگھ نے اپنے دور میں مقبوضہ کشمیر کی حکومت کو گرانے کی بھی کوشش کی، جنرل وی کے سنگھ نے ٹیکنیکل سروس ڈویژن ٹی ایس ڈی کے نام سے فوج میں ایک خفیہ ادارہ قائم کیا اور اس ادارے کو کروڑوں روپے کے خفیہ فنڈز جاری کئے، رپورٹ کا مزید بتایا گیا ہے کہ جنرل وی کے سنگھ نے موجودہ آرمی چیف جنرل بکرم سنگھ کی ترقی رکونے کے لئے بھی ٹی ایس ڈی کو استعمال کیا اور اپنی مدت ملازمت بڑھانے کے لئے کی جانے والی کوششوں کے دوران وزارت دفاع اور دیگر حکومتی اراکین کی فون کالز بھی ٹیپ کئیں، ٹی ایس ڈی نے وزارت دفاع کو آگاہ کئے بغیر بھارت کے باہر بھی خفیہ آپریشنز کئے ہیں۔

رپورٹ میں مطالبہ کیا گیا ہے کے اس معاملے کی بھارت کے تحقیقاتی ادارے سی بی آئی سے آزادانہ تحقیقات کروائی جائیں، جبکہ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ سی بی آئی سے تحقیقات کرانے کے بارے میں وزیر اعظم اور وزارت دفاع کی جانب سے رپورٹ کا جائزہ لیا جارہا ہے۔

دوسری جانب جنرل وی کے سنگھ کا کہنا ہے کہ 15 ستمبر کو اپوزیشن جماعت بی جے پی کے رہنما نریندر مودی کی سیاسی تقریب میں شرکت کرنے کے جرم میں کانگریس حکومت مجھ سے انتقام لینا چاہتی ہے ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں