طالبان سے مذاکرات میں اپوزیشن حکومت کا مکمل ساتھ دے گی خورشید شاہ

طالبان سے مذاکرات ضرور ہونے چاہیئں تاہم طالبان نےحملے جاری رکھے تو حکومت کو دیگر آپشنز پرغورکرنا ہوگا، خورشید شاہ


ویب ڈیسک September 20, 2013
وزیر اعظم سے ہونے والی ملاقات میں چیئرمین نیب کی تقرری سمیت دیگر امور پر بات ہوگی. فوٹو: فائل

KARACHI: قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نےکہا ہے کہ حکومت اور طالبان کے درمیان مذاکرات میں اپوزیشن حکومت کا مکمل ساتھ دے گی۔

اسلام آباد ایئرپورٹ پرایکسپریس نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ طالبان سے مذاکرات ضرور ہونے چاہیئں تاہم طالبان نےحملے جاری رکھے تو حکومت کو دیگر آپشنز پرغورکرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ سندھ میں گورنر راج لگانے کی کوئی وجہ نہیں۔ بلوچستان، خیبرپختونخوا اور پنجاب میں بھی امن وامان کی صورتحال ٹھیک نہیں۔

خورشید شاہ نے کہاکہ چیئرمین نیب کی تعیناتی سے متعلق وزیر اعظم سے ہونے والی ملاقات میں چیئرمین نیب کی تقرری سمیت دیگر امور پر بات ہوگی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت کو چاہیئے کہ پیپلزپارٹی کی حکومت کی طرز پر دوست ممالک سے تعلقات کو فروغ دے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں