شام باغیوں نے 5جنگی ہیلی کاپٹروں کو تباہ کردیا 2ٹینکوں پر قبضہ 14فوجی ہلاک

ملک بھر میں جاری لڑائی کو ختم کرنے کیلیے مزید وقت درکار ہے، بشارالاسد، امریکانے عبوری حکومت کی فرانسیسی تجویزمستردکردی


News Agencies/AFP August 30, 2012
ملک بھر میں جاری لڑائی کو ختم کرنے کیلیے مزید وقت درکار ہے، بشارالاسد، امریکانے عبوری حکومت کی فرانسیسی تجویزمستردکر دی، فوٹو : اے ایف پی

ISLAMABAD: شام میں باغیوں نے حلب اور عدلیب کے درمیان فوجی ایئر پورٹ پر حملہ کرکے 5 فوجی ہیلی کاپٹروں کو تباہ کردیا ہے، باغیوں نے کہا ہے کہ انہوں نے فوج کے دو ٹینکوں پر بھی قبضہ کرلیا ہے، دوسری طرف سرکاری ٹی وی نے کہا ہے کہ ملٹری ایئرپورٹ پر باغیوں کا حملہ ناکام بنا دیا گیا ہے، ابتدائی رپورٹ کے مطابق حملے میں 14 فوجی ہلاک ہوئے ہیں جبکہ عدلیب میں دو باغی اور ایک شہری بھی مارا گیا ہے۔

دریں اثنا دمشق میں سرکاری فوج کے باغیوں کے ٹھکانوں پر حملے جاری ہیں، صدر بشارالاسد نے کہا ہے کہ ملک بھر میں جاری لڑائی کو ختم کرنے کیلئے مزید وقت درکار ہے۔ انھوں نے ترکی کی جانب سے شام میں بغیر زون قائم کرکے متاثرین کو وہاں منتقلی کے منصوبے پر طنز کرتے ہوئے اسے ناقابل عمل اور شام دشمن ممالک کا منصوبہ قرار دیا۔ امریکا نے فرانسیسی صدر فرانسو اولاندے کی شام میں عبوری حکومت کی تشکیل کی تجویزمستردکردی ہے۔

امریکی اخبار وال سٹریٹ جرنل نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کے طاقتور پاسداران انقلاب کے سیکڑوں فوجی افسر اور جوانوں کو شام میں بشارالاسد کی حمایت اور اپوزیشن کے احتجاج کو کچلنے لیے دمشق بھیج رہی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں