پشاور ایئرپورٹ سے بیرونِ ملک منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام

ملزم کے سامان سے قریباً 2 کلو آئیس منشیات برآمد ہوئی ہیں، ذرائع اے این ایف


ویب ڈیسک August 08, 2019
ملزم کے سامان سےقریباً دو کلو آئیس منشیات برآمد ہوئی ہیں، ذرائع اے این ایف، فوٹو: فائل

پشاور ایئرپورٹ پر نجی ائیرلائن کے ذریعے بیرون ملک منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔

ذرائع انسداد منشیات فورس کے مطابق پشاور کے باچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے بیرون ملک منشیات اسمگل کرنے کی کوشش کرنے والے مسافر کو گرفتار کرلیا گیا۔

ہنگو کا رہایشی ملزم باچا خان ائیر پورٹ سے نجی ایئرلائن کے ذریعے دوحا جا رہا تھاکہ تلاشی کے دوران پکڑا گیا ، ملزم کو سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے بنائے گئے جوائینٹ سرچ ڈیسک پر گرفتار کیا گیا۔ ملزم کے سامان سےقریباً دو کلو آئیس منشیات برآمد ہوئی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔