حریم فاروق نے فلم ’جانان ‘ میں مرکزی کردار ادا نہ کرنے کی وجہ بتادی

حریم فاروق اور علی رحمان خان ان دنوں اپنی نئی آنے والی فلم ’ ہیر مان جا‘ کی تشہیر میں مصروف ہیں


ویب ڈیسک August 08, 2019
مرکزی کردار ادا کرکے فلم کیلیے مشکلام کھڑی کرنا نہیں چاہتی تھی، حریم فاروق۔ فوٹو: فائل

معروف اداکارہ حریم فاروق نے دو سال قبل اپنی ہی پروڈکشن میں ریلیز ہونے والی مشہور فلم 'جانان' میں مرکزی کردار ادا نہ کرنے کی وجہ بتادی۔

بی بی سی ایشیا کو دیئے جانے والے انٹردیو میں میزبان کی جانب سے سوال پوچھا گیا کہ فلم 'جانان' کی پروڈیوسر ہونے کے باوجود مرکزی کردار ادا کرنا منا سب کیوں نہیں سمجھا جس پر حریم فاروق نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ فلم 'جانان' میری پروڈکشن میں بننے والی پہلی فلم تھی لیکن میں نے اس فلم میں مرکزی کردار نہیں کیا کیوں کہ میں مکمل طور پر تیار نہیں تھی۔



حریم فاروق نے کہا کہ فلم میں ہیروئن کا کردار مجھے بہت پسند تھا لیکن میں نے اس سے خود کو دور رکھنا ہی بہتر سمجھا کیوں کہ میں اس فلم میں صرف بطور پروڈیوسر کے فرائض انجام دینا چاہتی تھی اور اس دوران میں اپنی تمام توجہ ایک ہی سمت میں مرکوز رکھنا چاہتی تھی۔ تو ایسے میں کیسے ممکن ہو سکتا ہے کہ میں پروڈیوسر کی ذمہ داری کے ساتھ ساتھ ہیروئن کا بھی کردار کروں۔



اداکارہ کا کہنا تھا کہ جس کردار کے لئے میں ذہنی طور پر تیار نہ ہوں وہ کردار ادا کرکے فلم کے لیے مشکلات کھڑی نہیں کرنا چاہتی تھی، اس لئے میں نے صرف پروڈیوسر کے فرائض ہی انجام دینا مناسب سمجھا اور اس وجہ سے فلم بھی کامیاب رہی۔

یہ خبر بھی پڑھیں: فلم ''ہیرمان جا'' کا ایک اور رومانوی گیت ''کچھ تو ہوا ہے'' ریلیز

واضح رہے کہ حریم فاروق اور علی رحمان خان ان دنوں اپنی نئی آنے والی فلم ' ہیر مان جا' کی تشہیر میں مصروف ہیں، فلم رواں ماہ عید الاضحٰی کے موقع پر سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔