مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج نے سیکڑوں کشمیریوں کو گرفتار کرلیا
کشمیریوں کےاحتجاج کو کچلنے اور شدید ردعمل کے خوف سے قابض فوج کی مقبوضہ وادی میں کارروائیاں جاری ہیں
مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج نے کشمیریوں کی آواز دبانے کے لیے اب تک 500 سے زائد حریت رہنماؤں اور کارکنوں کو گرفتار کرلیا۔
مودی سرکار کی جانب سے آرٹیکل 370 اے ختم کرنے کے بعد سے مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج نے کشمیریوں پر عرصہ حیات تنگ کر دیا ہے، مسلسل چوتھے روز کرفیو کی وجہ سے غذائی قلت کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے جب کہ انٹرنیٹ اور موبائل سروس بند ہے، وادی بھر میں نظام ِزندگی مفلوج ہے اور کشمیریوں کے احتجاج کو زبردستی روکنے کے لیے پوری ریاستی مشینری کو استعمال کیا جارہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے 6 نوجوان شہید اور 100 زخمی
مقبوضہ کشمیر عملاً فوجی چھاؤنی میں تبدیل ہوچکا ہے، مقوضہ وادی کی آئینی حیثیت تبدیل کرنے پر کشمیریوں کےاحتجاج کو کچلنے اور شدید ردعمل کے خوف سے قابض فوج نے 500 سے زائد سیاسی رہنماؤں و کارکنوں کو گرفتار کرلیا ہے، سری نگر، بارہ مولا اور دیگر علاقوں میں پولیس اسٹیشنز اور جیل سیاسی کارکنوں سے بھر گئے ہیں۔
ادھر سری نگر کے علاقے سورا میں لوگ کرفیو توڑتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے اور احتجاج شروع کردیا، قابض فوج نے مظاہرین پر ریاستی طاقت کا بے دریغ استعمال کرتے ہوئے براہ راست گولیاں برسائیں اور آنسو گیس کی شیلنگ کی، جس کے نتیجے میں متعدد افراد کے زخمی ہونے کی بھی اطلاع ہے۔