جنوبی افریقا کے بلے باز ہاشم آملہ نے کرکٹ کو خیرباد کہہ دیا

ہاشم آملہ نے اپنے کیریئر میں مجموعی طور پر 18 ہزار سے زائد زنز بنائے


ویب ڈیسک August 08, 2019
ہاشم آملہ نے اپنے کیریئر میں مجموعی طور پر 18 ہزار سے زائد زنز بنائے، فوٹو: فائل

جنوبی افریقا کے اسٹار بیٹسمین ہاشم آملہ نے تینوں طرز کی انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔

جنوبی افریقی اوپنر نے ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کو ہمیشہ کے لیے خیر باد کہہ دیا، رنز کی مشین ہاشم آملہ کا انٹرنیشنل کیریئر 15 سالوں پر محیط تھا، اس عرصے کے دوران انہوں نے تینوں طرز کی کرکٹ میں مجموعی طور پر 349 میچز میں جنوبی افریقا کی نمائندگی کی۔

ہاشم آملہ نے اپنے کیریئر میں مجموعی طور پر 18 ہزار سے زائد زنز بنائے جس میں 55 سنچریاں اور 88 نصف سنچریاں شامل ہیں۔ دلکش انداز سے بیٹنگ کرنے والے ہاشم آملہ جنوبی افریقا کے واحد بیٹسمین ہیں جنہوں نے ٹیسٹ میچ میں ٹرپل سنچری اسکور کی جب کہ آسٹریلیا، انگلینڈ اور بھارت جیسی مضبوط ٹیموں کے خلاف سب سے زیادہ رنز بنانے والے پروٹیز کھلاڑی کا اعزاز بھی انہیں حاصل ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں