موسیٰ گیلانی اور مخدوم شہاب کی ضمانت پر فیصلہ آج ہوگا

وعدہ معاف گواہان کی شرعی حیثیت کیخلاف وفاقی شریعت عدالت میںدائرعلی موسیٰ گیلانی کی پٹیشن پر سماعت 3 ستمبر کو ہوگی


Numainda Express August 30, 2012
ايم اين اے علي موسيٰ گيلاني لاہور ہائي كورٹ راولپنڈي بنچ ميں پيشي كے بعد واپس روانہ ہو رہے ہيں ۔فوٹو: ايكسپريس

ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ کے جسٹس خواجہ امتیاز احمد اور جسٹس عباد الرحمن لودھی پر مشتمل ڈویژن بینچ نے ایفی ڈرین کوٹا الاٹمنٹ کیس میں وفاقی وزیر مخدوم شہاب الدین اور رکن قومی اسمبلی علی موسیٰ گیلانی کی عبوری ضمانت کی درخواستوںکی سماعت مکمل کرکے فیصلہ محفوظ کر لیا جو آج 30 اگست کو سنایا جائے گا۔

دونوں ملزمان کو بھی طلب کر لیا گیا ہے جبکہ اس کیس میں سابق ڈی جی ہیلتھ ڈاکٹر رشید جمعہ اور رضوان احمد خان کو وعدہ معاف گواہان بنانے کے خلاف دائر ملزم علی موسیٰ گیلانی کی دونوں درخواستیں خارج کر دیں، ملزمان کے وکلاء عبدالرشید شیخ اور ڈاکٹر خالد رانجھا ایڈووکیٹس نے دلائل دیتے ہوئے مؤقف اختیارکیا کہ ایف آئی آر میں دونوںکا نام ہے نہ کوئی ٹھوس ثبوت ،ان دونوں سے کسی قسم کی کوئی ریکوری مطلوب نہیں، یہ مقدمہ انتقام پر مبنی ہے، جنھوں نے کوٹہ دیا اور مرکزی ملزم تھے انھیں گواہ بنا لیا گیا ہے۔

دونوں وعدہ معاف گواہ بنانے میں قانون کی بھی خلاف ورزی کی گئی۔ قانون کے مطابق جو وعدہ معاف گواہ ہوگا وہ فیصلے تک گرفتار رہے گا مگر دونوںکو ایک دن بھی گرفتار نہیںکیا گیا، ایفی ڈرین بھی منشیات کے زمرے میں نہیں آتی جب کوٹے دیے گئے علی موسیٰ گیلانی بیرون ملک زیر تعلیم تھا۔ مخدوم شہاب کے عین اس وقت وارنٹ گرفتاری لیے گئے جب وہ وزیر اعظم نامزد ہوچکے تھے، دونوں متعدد بار شامل تفتیش ہوچکے ہیں ان کی ضمانتیں مستقل کی جائیں ۔

اے این ایف کے پراسیکیوٹر شاہد عباسی نے کہا کہ دونوں ایفی ڈرین کوٹے کی الاٹمنٹ میں ملوث ہیں، مخدوم شہاب کے مبینہ فرنٹ مین نے60لاکھ روپے رشوت وصول کی،دونوںکی ضمانتیں مستردکی جائیں، اے این ایف کے افسران 100کے قریب اہلکاروںکے ہمراہ ہائیکورٹ میں موجود تھے۔ فاضل بینچ نے ممنوعہ کیمیکل ایفی ڈرین کے منشیات نہ ہونے اور یہ کیس اے این ایف سے ڈرگ کورٹ بھجوانے کی پٹیشن باقاعدہ سماعت کیلیے منظورکر لی اور اینٹی نارکوٹکس فورس کے پراسیکیوٹر اور تفتیشی آفیسرکو نوٹس جاری کرکے25 ستمبرکو جواب طلب کر لیا۔

یہ ریویو پٹیشن ملزم عنصر فاروق چوہدری کی طرف سے سیدایم اقبال ایڈووکیٹ نے دائرکی ہے۔ دریں اثناء وفاقی شریعت عدالت نے رکن قومی اسمبلی علی موسیٰ گیلانی کی وعدہ معاف گواہان کی شرعی حیثیت کیخلاف دائر شرعی پٹیشن کی سماعت کیلیے3 ستمبرکی تاریخ مقررکر دی ہے ۔ پٹیشن میں موقف اختیارکیا گیا ہے کہ اسلام میں وعدہ معاف گواہ کی کوئی حیثیت نہیں، شریعت عدالت پہلے بھی اس کو غیر شرعی قرار دے چکی ہے ایفی ڈرین ممنوعہ کیمیکل کیس میں بنائے جانے والے دونوں وعدہ معاف گواہان کی حیثیت بھی غیر شرعی قرار دی جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں