سبی میں سیکیورٹی فورسز کے قافلے کے قریب دھماکا 7 اہلکار زخمی

دھماکے میں فورسز کی گاڑیوں کو بھی شدید نقصان پہنچا


ویب ڈیسک September 20, 2013
دھماکے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا۔ فوٹو: فائل

سیکیورٹی فورسز کے قافلے کے قریب دھماکے کے نتیجے میں 7 اہلکار زخمی ہوگئے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق دہشت گردوں نے دھماکے میں سیکیورٹی فورسز کے گزرنے والے قافلے کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 7 اہلکار زخمی ہوگئے جبکہ فورسز کی گاڑیوں کو بھی شدید نقصان پہنچا، دھماکے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا جبکہ زخمی اہلکاروں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں