نوشہرہ تحریک انصاف کے دفتر پر فائرنگ سے مقامی رہنما جاں بحق 4 افراد زخمی

واقعے کے بعد کیمپ میں خوف وہراس پھیل گیا، جبکہ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔


ویب ڈیسک September 20, 2013
واقعے کے بعد کیمپ میں خوف وہراس پھیل گیا، جبکہ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔ فوٹو: فائل

تحریک انصاف کے دفتر پر نامعلوم افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں پی ٹی آئی کے مقامی رہنما جاں بحق جبکہ 4 افراد زخمی ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق جلوزئی کیمپ کے متاثرین پی ٹی آئی کے دفترمیں بیٹھ کربے نظیرانکم سپورٹ پروگرام کے فارم پرکررہے تھے کہ اچانک 2 نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے آفس پراندھا دھند فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں پی ٹی آئی کے رہنما حاجی ملاخیل آف باڑہ جاں بحق اور 4 افراد زخمی ہوگئے، زخمیوں میں گلستان، شاہ جہاں، عبدالجلال اورشاہ محمود شامل ہیں، ریسکیو ٹیموں نے زخمیوں کو مقامی اسپتال منتقل کردیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

واقعے کے بعد کیمپ میں خوف وہراس پھیل گیا، جبکہ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں