وفاقی کابینہ آج بھارت کے ساتھ دو طرفہ تجارت معطل کرنے کی منظوری دے گی

کابینہ وزیر اعظم ہاؤس میں انجینیئرنگ یونیورسٹی قائم کرنے کے چارٹر اور قانون کے مسودے کی منظوری دے گی


August 09, 2019
کابینہ وزیر اعظم ہاؤس میں انجینیئرنگ یونیورسٹی قائم کرنے کے چارٹر اور قانون کے مسودے کی منظوری دے گی (فوٹو: فائل)

وفاقی کابینہ کی جانب سے آج بھارت کے ساتھ دو طرفہ تجارت معطل کرنے کی منظوری دی جائے گی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج منعقد ہوگا جس میں کابینہ مختلف منصوبوں کی منظوری دے گی۔

اطلاعات کے مطابق وفاقی کابینہ آج بھارت کے ساتھ دو طرفہ تجارت معطل کرنے، نیشنل فرٹیلائزر کارپوریشن کے چیف ایگزیکٹو کو عہدے سے ہٹانے، فیڈرل انسٹی ٹیوٹ آف حیدر آباد کے قیام، پاکستان الائیڈ ہیلتھ پروفیشنل اینڈ پیرا میڈکس ایکٹ 2019ء کے مسودے، وزیر اعظم ہاؤس میں انجینیئرنگ یونیورسٹی قائم کرنے کے چارٹر اور قانون کے مسودے کی منظوری دے گی۔

یہ پڑھیں: پاکستان کا بھارت سے دوطرفہ تجارت معطل کرنے کا فیصلہ
کابینہ کے ارکان عوامی مفاد کے نئے اقدامات پر اپنی تجاویز پیش کریں گے، کراچی، لاہور، ملتان اور پشاور میں کثیر المنزلہ عمارتیں تعمیر کرنے کی اجازت، دو ایئرلائن کمپنیوں کے لائسنسز کی تجدید، قومی پیداواری ادارے کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے ناموں پر بھی غور کرے گی۔

دریں اثنا کابینہ کو احساس پروگرام، وزارت مواصلات کی اب تک کی کارکردگی سمیت وفاقی کابینہ کے اب تک کے فیصلوں پر عمل درآمد کی رپورٹ بھی پیش کی جائے گی۔

کابینہ کو احساس پروگرام پر عمل درآمد اور وزارت مواصلات کی اب تک کی کارکردگی پر بریفنگ دی جائے گی جب کہ اجلاس میں وفاقی کابینہ کے اب تک کے فیصلوں پر عمل درآمد کی رپورٹ بھی پیش کی جائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔