امریکا میں باسکٹ بال کورٹ میں نامعلوم شخص کی فائرنگ بچے سمیت 12 افراد زخمی

زخمیوں میں سے بچے سمیت 4 افراد کی حالت تشیوشناک ہے جسکے باعث ہلاکتوں کا خدشہ ہے


ویب ڈیسک September 20, 2013
فائرنگ کرنے والے شخص کی شناخت نہیں ہوسکی جس کے باعث اب تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے، پولیس فوٹو: ایکسپریس نیوز

امریکی شہر شکاگو کے باسکٹ بال کورٹ میں نامعلوم شخص کی فائرنگ سے 3 سالہ بچے سمیت 12 افراد زخمی ہوگئے۔

امریکی میڈیا کے مطابق فائرنگ کرنے والے مسلح شخص نے پہلے باسکٹ بال کورٹ سے متصل روڈ پر فائرنگ کی پھر اچانک اس نے کورٹ میں موجود افراد کی جانب اپنی بندوق کا رخ موڑ دیا جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے میں زخمی ہونے والوں کو ریسکیو اہلکاروں کی مدد سے علاج کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے تاہم ان میں سے بچے سمیت 4 افراد کی حالت تشویشناک ہے جس کے باعث ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کرنے والے شخص کی شناخت نہیں ہوسکی جس کے باعث اب تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں