بھارت جموں و کشمیر کی قانونی حیثیت متاثر کرنے سے گریز کرے اقوام متحدہ

مقبوضہ کشمیر کا حل اقوام متحدہ کے چارٹر اور سلامتی کونسل کی قراردادوں سے ہی ممکن ہے، سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس


ویب ڈیسک August 09, 2019
مقبوضہ کشمیر کا حل اقوام متحدہ کے چارٹر اور سلامتی کونسل کی قراردادوں کے ذریعے ہی ممکن ہے، انتونیو گوتریس (فوٹو: فائل)

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ بھارت ایسے اقدام سے گریز کرے جس سے جموں و کشمیر کی قانونی حیثیت متاثر ہو۔

اپنے بیان میں انتونیو گوتریس نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر تشویش ہے، بھارت مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے سے گریز کرے مقبوضہ کشمیر کا حل اقوام متحدہ کے چارٹر اور سلامتی کونسل کی قراردادوں کے ذریعے ہی ممکن ہے۔

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کا کہنا تھا کہ بھارت اور پاکستان نے شملہ معاہدے میں طے کیا تھا کہ معاملے کا حل پرامن طریقے سے یونائیٹڈ نیشن کے چارٹر کی روشنی میں ہی ممکن ہوگا اس لیے ہندوستان اور پاکستان کو ایسے کسی بھی اقدام سے باز آنا چاہیے جو تنازعہ والے کشمیر اور جموں کی خصوصی حیثیت کو متاثر کرسکیں۔

یہ پڑھیں: تازہ پابندیاں انسانی حقوق کی صورتحال کو مزید ابتر کریں گی، اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کمیٹی

انتونیو گوتریس نے بھارت کی جانب سے کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے اقدام پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مسئلہ کشمیر پر ہندوستان کی طرف سے پابندیوں کی اطلاعات پر تشویش ہے، مقبوضہ کشمیر میں بھارتی پابندیاں انسانی حقوق کی صورتحال کو ابتر کرسکتی ہیں، شملہ معاہدے کے تحت مسئلہ کشمیر کو پرامن طریقے سے حل کرنا چاہیے اس مسئلے پر اقوام متحدہ کا موقف ہماری قراردادوں سے واضح ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں