ای سی سی کپاس کیلیے پرائس ریویو کمیٹی تشکیل 5 برآمدی سیکٹرز کو سبسڈی کی منظوری

ٹڈی دل پر قابوکیلیے 53 کروڑ گرانٹ منظور، شپنگ کارپوریشن، پورٹ قاسم اور کے پی ٹی کو نجکاری لسٹ سے نکالنے کی منظوری


گندم، آٹے کی قیمتوں کو مانیٹر کیا جائے، حفیظ شیخ۔ فوٹو : فائل

کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی(ای سی سی نے 5 برآمدی سیکٹرز کو گیس میں سبسڈی جاری کرنے کی منظوری دے دی جبکہ برآمدی شعبوں کیلیے گیس کا نرخ 6.5ڈالر ایم ایم بی ٹی یو مقرر کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے اوربرآمدی شعبوں کے گیس بلز پر سود اور جرمانے معاف کرنے کی منظوری بھی دی گئی۔

کابینہ کی قتصادی رابطہ کمیٹی(ای سی سی ) کا اجلاس مشیر خزانہ حفیظ شیخ کی زیر صدارت ہوا جس میں ای سی سی نے 5 برآمدی سیکٹرزکو 5 ارب 17 کروڑ روپے کی سبسڈی دینے کی منظوری دے دی ،ای سی سی نے سبسڈی مارچ ، اپریل ، مئی اور جون کے بلوں کی مد میں منظور کی ہے سوئی نادرن کو ایل این جی بل ہر ماہ کی 8 تاریخ کو تصدیق کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔

وزارت پٹرولیم گیس بلز کی تصدیق ہونے کے 7روز میں سبسڈی جاری کرے گی ، ای سی سی نے برآمدی شعبوں کے لیے گیس کی قیمت 6.5 ڈالر ایم ایم بی ٹی یو مقرر کرنے کی منظوری دے دی گیس بلز پر ٹیکسوں کا اطلاق کیا جائے گا ،گیس بلز پر سود اور جرمانے کو معاف کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے ،اجلاس کو گندم اور آٹے کی قیمتوں سے متعلق بریفنگ دی گئی ہے۔

ای سی سی کو بتایا گیا ہے کہ ملک بھر میں گندم کے 75 لاکھ ٹن سے زائد ذخائر موجود ہیں ،گندم اور آٹے کی قیمتوں کو مسلسل مانیٹر کیا جائے ،ای سی سی نے ٹڈی دل کو کنٹرول کرنے کے لیے وزارت خوراک اور غذائی تحفظ کو 53 کروڑ روپے کی گرانٹ منظور کرلی۔

قتصادی رابطہ کمیٹی نے کپاس کی بنیادی قیمت مقرر کرنے کی سمری موخر کردی، کپاس کی بنیادی قیمت کے تعین کے لئے پرائس ریویو کمیٹی تشکیل دے دی ای سی سی نے وزارت قومی غذائی تحفظ و تحقیق کو ہدایت کی کہ وہ گندم کی قیمتوں اور سٹاک کی نگرانی کرے ،مقامی مارکیٹ کو گندم کی فراہمی کویقینی بنائے ای سی سی اجلاس میں معاون خصوصی پٹرولیم ندیم بابر نے بتایاکہ جولائی میں ریلوے کے ذریعے 16 ہزار 148 ٹن ڈیزل کی نقل وحمل کی گئی ہے جس میں رواں ماہ کے اختتام تک 35 ہزار ٹٰن تک پہنچنے کاامکان ہے۔

ادھر کابینہ کی نجکاری کمیٹی نے پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن، پورٹ قاسم اتھارٹی اور کراچی پورٹ ٹرسٹ کو نجکاری لسٹ سے نکالنے کی منظوری دیدی ہے جبکہ وزارت نجکاری کو منظور شدہ سرکاری شعبے کے اداروں کی نجکاری کے عمل کو تیز کرنے کی ہدایت کی ہے اور یہ بھی ہدایت کی ہے کہ سی سی او پی کے اگلے اجلاس تک کم از کم دس اداروں کی نجکاری کیلیے فنانشل ایڈوائزر تعینات کئے جائیں۔

کابینہ کی نجکاری کمیٹی کا اجلاس گذشتہ روز (جمعرات) یہاں مشیر خزانہ ڈاکٹر حفیظ شیخ کی زیر صدارت اسلام آباد میں ہوا اجلاس میں کمیٹی نے پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن پورٹ قاسم اتھارٹی اور کراچی پورٹ ٹرسٹ کی اسٹرٹیجک اہمیت اور ان اداروں کے منافع بخش ہونے کی وجہ سے نجکاری پروگرام سے خارج کرنے کی منظوری دی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں