غزہ میں ایک سال میں 266 فلسطینی شہید 30 ہزار زخمی
536 شدید زخمیوں سمیت16027زخمی اسپتال منتقل، 2 اسرائیلی سپاہی بھی ہلاک
غزہ میں ایک سال کے دوران 266 فلسطینی مظاہرین شہید جب کہ 30 ہزار سے زائد افراد زخمی ہوئے۔
غزہ میں ایک سال کے دوران 266 فلسطینی مظاہرین شہید ہوئے ان میں 50 فلسطینی بچے ،6 عورتیں اور ایک بوڑھا مرد شامل ہے جبکہ محکمہ صحت کے 3 اہلکاراور 2 صحافی بھی احتجاجی مظاہروں کے دوران شہید ہوئے۔
فلسطین کی وزارت صحت نے اعدادو شمار جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ اس دوران 30398 افراد زخمی ہوئے جن میں سے 16027کو اسپتال منتقل کیا گیا ان میں سے 536 شدید زخمی تھے۔