تھر فاؤنڈیشن اور محکمہ جنگلات میں شجرکاری معاہدہ

اینگرو پاورجین اور تھرفاؤنڈیشن تھرپارکر میں ایک لاکھ درخت لگائیں گے


Staff Reporter August 09, 2019
اینگرو پاورجین اور تھرفاؤنڈیشن تھرپارکر میں ایک لاکھ درخت لگائیں گے

تھر فاؤنڈیشن اور اینگرو پاورجین تھر لمیٹڈ نے شجرکاری کی نشوونما اور ماحولیاتی تحفظ کے لیے محکمہ جنگلات کے ساتھ معاہدے پر دستخط کر دیے ہیں۔

سندھ اینگرو کول مائننگ کمپنی کے ذیلی دارے تھر فاؤنڈیشن اور اینگرو پاورجین تھر لمیٹڈ نے سندھ خاص طور پر تھرپارکر ضلع میں شجرکاری کی نشوونما اور ماحولیاتی تحفظ کے لیے1لاکھ پودے لگانے کے لیے محکمہ جنگلات کے ساتھ ایک معاہدے پر دستخط کر دیے ہیں۔

 

معاہدے پر سندھ اینگرو کول مائننگ کمپنی کے ڈائریکٹر سائٹ آپریشنزسید مرتضیٰ اظہر رضوی اور محکمہ جنگلات کے چیف کنزرویٹو ریاض وگن نے دستخط کیے۔ یہ معاہدہ تھر فاؤنڈیشن کے ''تھر ملین ٹری پراجیکٹ کا حصہ ہے۔

یاد رہے کہ تھر ملین ٹری پراجیکٹ کے ذریعے 2019 تک دس لاکھ درخت لگائے جا رہے ہیں اور اس وقت تک تھر ملین ٹری پراجیکٹ کے تحت سات لاکھ درخت لگائے جا چکے ہیں۔

اس موقع پر سندھ اینگرو کول مائننگ کمپنی کے ڈائریکٹر سائٹ آپریشنزسید مرتضیٰ اظہر رضوی نے کہا کہ سندھ اینگرو کول مائننگ کمپنی تھرپارکر کے ماحول کو صاف رکھنے کے لیے بھرپور طریقے سے عمل پیرا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں