پنڈی بھٹیاں سے 20 کلو سے زائد دھماکا خیز مواد برآمد 2 افراد گرفتار

فیروزوالامیں بھی حساس اداروں نے کارروائی کرتے ہوئے 3 مشتبہ افراد کوگرفتار کرکے بوریوں میں بند اسلحہ برآمد کرلیا


ویب ڈیسک September 20, 2013
ملزمان بارودی مواد حافظ آباد سے سرگودھا منتقل کررہے تھے، پولیس ، فوٹو؛ فائل

پولیس نے تحصیل پنڈی بھٹیاں سے 20 کلو سے زائد دھماکا خیز مواد برامد کرکے دو افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پنڈی بھٹیاں کی پولیس کو خفیہ اطلاع ملی کے ایک گاڑی جس کا نمبر LSN-71 ہے، حافظ آباد سے بارودی مواد لے کر سرگودھا جارہی ہے، جس پر پولیس نے پنڈی بھٹیاں بائی پاس پر ناکہ بندی کرکے 20 کلو سے زائد دھماکا خیز مواد اور گاڑی کو قبضہ میں لے لیا جب کہ گاڑی میں سوار 2 ملزمان کو بھی گرفتار کرلیا گیا۔

دوسری جانب فیروز والا کے علاقے عمر شریف پارک میں حساس اداروں نے کارروائی کرتے ہوئے 3 مشتبہ افراد سراج، کامران اور زاہد کو حراست میں لے کر ان کے قبضے سے بوریوں میں بند اسلحہ اور غیر ممنوعہ چیزیں برآمد کرلیں ، حساس ادارے کے اہلکاروں نے تینوں افراد کو گرفتار کرکے تحقیقات کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں