وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی اہم سفارتی مشن پر چین پہنچ گئے

شاہ محمود قریشی چینی قیادت سے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر بات کریں گے۔

چینی حکومت کو کشمیر میں بھارتی اقدامات اور پاکستانی خدشات سےآگاہ کیا جائیگا، وزیرخارجہ فوٹوفائل

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اہم سفارتی مشن پر چین پہنچ گئے جہاں وہ چینی قیادت سے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر بھی بات کریں گے۔

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی اہم سفارتی مشن پر چین پہنچ گئے ہیں۔ بیجنگ ہوائی اڈے پر پاکستانی سفیر نغمانہ ہاشمی اور چینی وزارتِ خارجہ کے سینیئر حکام نے وزیر خارجہ کا استقبال کیا۔


شاہ محمود قریشی چینی قیادت کے ساتھ اہم ملاقاتیں کریں گے جس کے دوران وہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے غیر آئینی اقدامات اور پاکستانی خدشات سے آگاہ کریں گے۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی چینی قیادت سے ملاقات کے دوران مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم ہونے کے بعد کی صورتحال پر بھی بات کریں گے اور چینی قیادت کو بھارتی جارحانہ اقدامات کے تناظر میں پاکستان کے خدشات سے آگاہ کریں گے۔
Load Next Story