ماہ نور بلوچ ہالی ووڈ فلم ٹورن رواں برس ریلیز ہوگی

فلم کی کہانی دو ماؤں کے گرد گھومتی ہے جو ایک دوسرے سے بالکل مختلف ہیں۔


ویب ڈیسک September 20, 2013
ماہ نور بلوچ ہالی ووڈ کی نئی فلم "ٹورن" میں مریم نامی خاتوں کا کردار ادا کررہی ہیں فوٹو فیس بک

پاکستان کی معروف اداکارہ ماہ نور بلوچ ہالی ووڈ فلم "ٹورن" میں جلوہ گر ہوں گی، فلم رواں برس کے آخر میں ریلیز ہوگی۔

ماہ نور بلوچ ہالی ووڈ کی نئی فلم "ٹورن" میں مریم نامی خاتوں کا کردار ادا کررہی ہیں، فلم کی کہانی دو ماؤں کے گرد گھومتی ہے جو ایک دوسرے سے بالکل مختلف ہیں لیکن بیٹوں کی وجہ سے دونوں کا ایک دوسرے سے سامنا ہوتا ہے، دونوں کے بیٹے شاپنگ مال میں دھماکے میں اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں، فلم میں ماہ نور بلوچ کے ساتھ ڈنڈری ٹیلر، فرحان طاہر، شیرون واشنگٹن اور جان ہارڈ فلم میں نمایاں کرداد ادا کررہے ہیں، فلم کی ہدایت کار جریمیا برن بورن ہیں جبکہ فلم رواں سال کے آخر میں پاکستان سمیت دنیا بھر کے سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

واضح رہے کہ میشا شفیع کے بعد ماہ نور بلوچ دوسری پاکستانی اداکارہ ہیں جو کہ ہالی ووڈ کی فلم میں کام کریں گی، جبکہ اس سے قبل ماہ نور بلوچ نے حالیہ ریلز ہونے والی فلم "میں ہوں شاہد آفریدی" میں بھی کام کیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں