دبئی میں ہیروں اور سونے سے مزین کار کی نمائش

لیمبورگنی کار کا ماڈل 25 انچ لمبا ہے جس پر 22 قیراط سونے کا پانی چڑھایا گیا ہے۔

کار پر 22 قیراط سونے کا پانی چڑھایا گیا ہے جب کہ کار کا لوگو اور ٹائر کیپ ہیروں سے مزین ہیں

KUALA LUMPUR:
ہیروں اور سونے سے مزین دنیا کی بیش قیمت کار کی دبئی کے شو روم میں نمائش جاری ہے۔


جرمنی کے کارساز ادارہ رابرٹ گلپن انجینئرنگ کی جانب سے بنائے جانے والا لیمبورگنی کار کا یہ ماڈل 25 انچ لمبا ہے جس پر 22 قیراط سونے کا پانی چڑھایا گیا ہے جب کہ کار کا لوگو اور ٹائر کیپ ہیروں سے مزین ہیں۔ لیمبورگنی کے نمائشی ماڈل کو اس وقت دبئی کے ایک شوروم میں رکھا گیا ہے جب کہ نومبر میں اس کو دبئی موٹر شو میں پیش کیا جائے گا اور اس کے بعد ابوظہبی میں اس کی نمائش کی جائے گی۔

کارساز ادارہ رابرٹ گلپن انجینئرنگ اس کار کو بڑے سائز میں بھی تیار کرنے کی منصوبہ بندی کررہا ہے جس پر 78 لاکھ ڈالرز کی لاگت آئے گی جو متحدہ عرب امارات میں سب سے مہنگی کار ہوگی۔
Load Next Story