پی سی بی نے قومی ٹیم کے کوچز کی آسامیوں کا اشتہار جاری کردیا

ہیڈ کوچ، بیٹنگ، بولنگ اور اسٹرینتھ اینڈ کنڈیشننگ کوچ کی پوزیشنز کیلیے درخواستیں طلب


Saleem Khaliq August 09, 2019
ہیڈ کوچ، بیٹنگ، بولنگ اور اسٹرینتھ اینڈ کنڈیشننگ کوچ کی پوزیشنز کیلیے درخواستیں طلب فوٹو:فائل

پی سی بی نے قومی ٹیم کے کوچز کی پوسٹ مشتہر کر دی۔

ہیڈ کوچ، بیٹنگ، بولنگ سمیت اسٹرینتھ اینڈ کنڈیشننگ کوچ کی علیحدہ پوزیشنز کیلیے درخواستیں طلب کی گئی ہیں۔ اس ضمن میں 23 اگست تک کا وقت دیا گیا ہے۔

اشتہار میں اہلیت و دیگر تفصیلات درج نہیں اور پی سی بی کی ویب سائٹ دیکھنے کا کہا گیا ہے مگر آخری اطلاعات تک وہاں اس حوالے سے کچھ بھی موجود نہ تھا۔

گزشتہ دنوں بورڈ نے مکی آرتھر سمیت پورے کوچنگ اسٹاف کے معاہدوں میں توسیع نہ کرنے کا اعلان کیا تھا۔ اب اکتوبر میں سری لنکا کیخلاف ہوم ٹیسٹ سیریز سے قبل پاکستانی ٹیم کیلیے نئے کوچز کا تقرر کرنا ہوگا۔

ذرائع کے مطابق حکام کی اولین ترجیح غیرملکی کوچ ہی ہے البتہ اگر کوئی موزوں امیدوار نہ ملا تو کسی پاکستانی کا ہی تقرر کر دیا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں