بل گيٹس ايک بار پھر دنيا كے امير ترين شخص بن گئے

بل گيٹس پچھلے 20 سال سے امريكا كے امير ترين شخص ہيں، فوربز میگرزین

بل گيٹس پچھلے 20 سال سے امريكا كے امير ترين شخص ہيں، فوربز میگرزین

مائيكروسافٹ كے سربراہ بل گيٹس ايک بار پھر دنيا كے امير ترين شخص بن گئے۔


فوربز ميگزين کی ایک رپورٹ كے مطابق بل گيٹس دنيا كے امير ترين شخص ہيں جن كی كل دولت 72 رب ڈالر ہے، گذشتہ سال دنيا كے امير ترين شخص ہونے كا اعزاز ميكسيكو كے كارلوس سلم كو ملا تھا ليكن اس سال بل گيٹس پھر ان سے آگے نكل گئے ہیں، بل گيٹس پچھلے 20 سال سے امريكا كے امير ترين شخص ہيں۔

رپورٹ کے مطابق نيويارک كے سابق ميئر مائيكل بلوم برگ 10 امير ترين امريكی ہيں جن كی کل دولت 31 ارب ڈالر ہے، جبکہ فيس بک كے شيئرز كی ماليت بڑھنے کی وجہ سے اس كے مالک مارک زوكر برگ كی دولت بڑھ 19 ارب ڈالر ہو گئی ہے، فوربز میگرزین كے مطابق امريكا كے 400 امير ترين افراد كے پاس 2 كھرب ڈالر كی دولت ہے جو کہ روس كی جی ڈی پی كے برابر ہے۔
Load Next Story