مناسک حج کا آغاز عازمین مکہ سے منیٰ کی طرف روانہ

عازمین حج پیدل، ٹرین اور بسوں کے ذریعے منیٰ پہنچ رہے ہیں

عازمین حج پیدل، ٹرین اور بسوں کے ذریعے منیٰ پہنچ رہے ہیں فوٹو:فائل

مناسک حج کا آغاز ہوگیا ہے اور 20 لاکھ سے زائد عازمین مکہ سے منیٰ کی طرف روانہ ہوگئے ہیں۔

عازمین حج پیدل، ٹرین اور بسوں کے ذریعے منیٰ پہنچ رہے ہیں جہاں دنیا کی سب سے بڑی خیمہ بستی آباد ہوگئی ہے۔ ہر رنگ و نسل کے اہل ایمان اسلام کے رکن کی ادائیگی کے لیے حجاز مقدس میں موجود ہیں اور حج کا رکن اعظم وقوف عرفہ کل ادا کیا جائے گا۔


حجاج خطبہ حج سنیں گے اور ہفتے کو مغرب تک میدان عرفات میں قیام کریں گے۔ پھر مغرب کے بعد واپسی پر مزدلفہ میں کھلے آسمان تلے رات گزاریں گے۔ حجاج مزدلفہ میں مغرب اورعشا کی نمازیں اکٹھی پڑھیں گے اور اتوار کو سورج نکلنے کے بعد رمی جمرات اور پھر قربانی کریں گے۔

اس سال سب سے زیادہ ڈھائی لاکھ عازمین حج انڈونیشیا سے ہیں اور دوسرے نمبر پر 2 لاکھ پاکستانی عازمین ہیں۔
Load Next Story