بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں پاکستان پیپلزپارٹی کو فعال کرنے کا فیصلہ

اجلاس میں پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر میاں منظور احمد وٹو کی جگہ کسی جیالے کو پنجاب کا صدر بنانے کا بھی فیصلہ کیا گیا


ویب ڈیسک September 20, 2013
بلاول بھٹو زرداری کل 25 سال کے ہونے کے بعد اپنی عملی سیاست کا آغاز کریں گے. فوٹو: رائٹرز/فائل

پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرین کے بجائے بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں پاکستان پیپلزپارٹی کو فعال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق گزشتہ ایک ہفتے سے سابق صدر آصف زرداری کی زیر صدارت بلاول ہاؤس کراچی میں مختلف اجلاس ہورہے تھے جس میں پیپلزپارٹی کی گرتی ہوئی ساکھ کو بحال کرنے اور پیپلزپارٹی کو دوبارہ عوام میں مقبول بنانے کےلئے کئی اہم فیصلے کئے گئے,ذرائع کے مطابق بلاول ہاؤس میں جاری اجلاسوں کے دوران پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کے بجائے پاکستان پیپلزپارٹی کو فعال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کی قیادت بلاول بھٹو زرداری کو سونپی جائے گی، اس سلسلے میں بلاول بھٹو زرداری کل 25 سال کے ہونے کے بعد اپنی عملی سیاست کا آغاز کریں گے اور وہ بلاول ہاؤس لاہور میں ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب بھی کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پارٹی قیادت نے ایک اور اہم فیصلہ کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے مختلف عہدیداروں کو ہٹانےکا بھی فیصلہ کیا ہے، اس سلسلے میں پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر میاں منظور وٹو کی جگہ کسی جیالے کو پنجاب کا صدر بنایا جائے گا، پیپلزپارٹی کو عوام میں مقبول بنانے کے لئےاعتزاز احسن کی سربراہی میں ایک کمیٹی کام کررہی ہے، کمیٹی عام انتخابات میں پیپلزپارٹی کو شکست کا بھی جائزہ لے رہی ہے جب کہ ناراض رہنماؤں کو منانے کے لئے بھی حکمت عملی طے کی جارہی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |