مریم نواز 12 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے

مریم نواز چوہدری شوگر ملز میں حصہ دار ہیں جس کے ذریعے منی لانڈرنگ کی گئی، نیب


ویب ڈیسک August 09, 2019
مریم نواز چوہدری شوگر ملز میں حصہ دار ہیں جس کے ذریعے منی لانڈرنگ کی گئی، نیب فوٹو:فائل

احتساب عدالت نے مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کو چوہدری شوگر ملز کیس میں 21 اگست تک جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کردیا۔

قومی احتساب بیورو (نیب) نے مریم نواز اور نواز شریف کے بھتیجے یوسف عباس کو احتساب عدالت لاہور میں پیش کردیا۔

نیب نے عدالت سے دونوں افراد کے 15 روزہ جسمانی ریمانڈ کی درخواست کی۔ عدالت نے دونوں افراد کا 12 دن کا جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے 21 اگست کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیا۔

نیب پراسکیوٹر نے بتایا کہ شریف خاندان نے اپنی چوہدری شوگر ملز کے ذریعے منی لانڈرنگ کی، مریم نواز چوہدری شوگر ملز کی شیئر ہولڈر ہیں اور یوسف عباس کا اکاؤنٹ منی لانڈرنگ کے لیے استعمال ہوا۔

مریم نواز کی پیشی کے موقع پر عدالت میں بڑی تعداد میں مسلم لیگ (ن) کے کارکنان موجود تھے جنہیں منتشر کے لیے پولیس نے تشدد بھی کیا۔

یہ بھی پڑھیں: نیب نے مریم نواز کو گرفتار کرلیا



نیب نے مریم نواز اور یوسف عباس کو چوہدری شوگر ملز کیس میں گرفتار کیا ہے۔ نیب کے مطابق چوہدری شوگر ملز سمیت شریف خاندان کی تمام کمپنیاں منی لانڈرنگ کے لیے استعمال ہوئیں۔

مریم کے نام پر 11 ہزار شیئرز منتقل کیے گئے اور ان کے ساتھ ساتھ یوسف عباس کے نام پر بھی لاکھوں ڈالر منتقل ہوئے جس کی تفصیلات بتانے میں یہ دونوں ناکام رہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں