کشمیر کے معاملے پر پاکستان اور بھارت تحمل سے کام لیں امریکا

مقبوضہ کشمیرکے معاملے پر نظر ہے اور اس مسئلہ پر امریکا کی پالیسی نہیں بدلی، ترجمان


ویب ڈیسک August 09, 2019
مقبوضہ کشمیرکے معاملے پر نظر ہے اور اس مسئلہ پر امریکا کی پالیسی نہیں بدلی، ترجمان۔ فوٹو : فائل

امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ کشمیر کے معاملے پر پاکستان اور بھارت تحمل سے کام لیں۔

امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان اور بھارت کشمیر کے معاملے پر تحمل سے کام لیں، مقبوضہ کشمیرکے معاملے پر نظر ہے اور مسئلہ کشمیر پر ہماری پالیسی بھی نہیں بدلی ہے۔ ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے کہا کہ افغان امن عمل پر پیش رفت ہورہی ہے جب کہ عمران خان افغان مذاکرات کے لیے اہم ثابت ہوسکتےہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں