عراق کے مختلف شہروں میں بم دھماکے اور پُرتشدد واقعات 18 افراد ہلاک 22 زخمی

دونوں بم مسجد کے اندر نصب ایئر کنڈیشنز میں چھپائے گئے تھے جو جمعہ کی نماز کے دوران پھٹ گئے۔


AFP/Reuters September 20, 2013
دونوں بم مسجد کے اندر نصب ایئر کنڈیشنز میں چھپائے گئے تھے جو جمعہ کی نماز کے دوران پھٹ گئے۔ فوٹو: فائل

عراق کے مختلف شہروں میں بم دھماکوں اور پُر تشدد واقعات میں 18 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔

بغداد کے شمال میں واقع شہر سمارہ میں مسجد کے باہر جمعہ کی نماز سے قبل 2 بم دھماکے ہوئے جن میں 15 افراد ہلاک اور 17 زخمی ہو گئے، دونوں بم مسجد کے اندر نصب ایئر کنڈیشنز میں چھپائے گئے تھے جو جمعہ کی نماز کے دوران پھٹ گئے،سمارہ کے مغربی علاقے میں ہی نامعلوم افراد کی جانب سے داغے گئے مارٹر گولوں سے ایک لڑکی ہلاک اور2 زخمی ہو گئے۔

دوسری جانب بعقوبہ شہر میں سڑک کنارے نصب بم پھٹنے سے ایک شخص ہلاک اور 3 زخمی ہو گئے، عراق کے شمالی صوبے کرکوک میں مسلح افراد نے فوجی کو اغوا کرکے اسے قتل کر دیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں