مکی آرتھر کوچنگ سے فارغ کیے جانے پر پی سی بی سے ناخوش

مکی آرتھر کو یقین دلایا گیا تھا انہیں مزید ذمہ داریاں نبھانے کا موقع دیا جائے، ذرائع


Muhammad Yousuf Anjum August 09, 2019
مکی آرتھر کو یقین دلایا گیا تھا انہیں مزید ذمہ داریاں نبھانے کا موقع دیا جائے، ذرائع

پی سی بی کے رویے سے نالاں سابق کوچ مکی آرتھر واجبات کی ادائیگی کے بعد خاموشی کے ساتھ بوریابستر سمیت کر وطن چلے گئے۔

مکی آرتھر کا معاہدہ 15 اگست تک ہے لیکن معاہدے میں توسیع نہ ہونے پر انہیں گھر کی راہ لینا پڑی۔ ذرائع کے مطابق سابق کوچ کو یقین دلایا گیا تھا کہ ان کی خواہش کے مطابق انہیں مزید ٹیم کے ساتھ ذمہ داریاں نبھانے کا موقع دیا جائے گا لیکن فراغت کا فیصلہ اچانک سنائے جانے پر وہ بورڈ حکام سے ناخوش تھے، چند روز پہلے تک خاصے خوش نظر آنے والے مکی آرتھر آخری روز وہ خاصے بجھے بجھے دکھائی دیئے، نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں بھی وہ زیادہ تر وقت فون پر مصروف رہے، انہوں نے این سی اے سٹاف سے بات چیت سے بھی گریز کیا اور جاتے ہوئے الوداعی ملاقات اور تصاویر بنوانا بھی گوارا نہیں کیا۔ ذرائع کے مطابق سابق کوچ کو یقین نہیں آرہا تھا کہ بورڈ ان کے ساتھ یہ سلوک بھی کرسکتا ہے۔

دوسری جانب گرانٹ فلاور کا معاملہ بھی کچھ ایسا دکھائی دیاہے۔حالاں کہ میڈیا میں یہ بھی رپورٹ ہوا کہ فلاور معاہدہ مکمل ہونے کے بعد مزید کام کرنے کے خواہشمند نہیں، لیکن حقیقت اس کے برعکس تھی، مکی کے ساتھ وہ بھی فارغ کیے جانے پر پی سی بی حکام سے ناراض ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں