بھارتی ماڈل نے بیٹی کو قتل کرکے خودکشی کرلی

ماڈل مالانی اور اس کے شوہر بزنس مین پنکج کے درمیان اکثر لڑائی جھگڑا رہتاتھا، پولیس


ویب ڈیسک August 09, 2019
جیوتی مالانی مس انڈیا شائننگ اسٹار کا خطاب جیت چکی تھی فوٹوبھارتی میڈیا

بھارتی ماڈل اورسابق بیوٹی کوئین جیوتی مالانی نے اپنی سات سالہ بیٹی کو بلڈنگ سے گرانے کے بعد خودکشی کرلی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست کرناٹکا کے شہر بنگلور کے مضافاتی علاقے پتن ہالی جے پی نگر کی رہائشی 32 سالہ ماڈل اورسابق مس انڈیا کرناٹیکا میں 'شائننگ اسٹار' کا خطاب جینے والی جیوتی مالانی نے اپنی 7 سالہ بیٹی کو بلڈنگ کی بیسویں منزل سے نیچے پھینک کر خود بھی چھلانگ لگادی۔



پولیس کے مطابق جیوتی مالانی اور اس کے شوہر بزنس مین پنکج کے درمیان اکثر لڑائی جھگڑا رہتاتھا۔ واقعے سے ایک روز قبل بھی دونوں کے درمیان لڑائی ہوئی تھی جس کے بعد پنکج گھر چھوڑ کر اپنے بھائی کے پاس چلا گیاتھا۔ رپورٹس کے مطابق ماڈل جیوتی نے اپنی بیٹی کو بلڈنگ سے گرانے سے قبل اس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کی تھیں۔

پولیس نے ماڈل جیوتی کے بھائی کی مدعیت میں انڈین پیل کوڈ(تعزیرات ہند)کی دفعات 306 اور 107 کے تحت مقدمہ درج کرتے ہوئے جیوتی کے شوہر کو گرفتار کرلیاہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ پنکج سے تفیش کی جارہی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔