حکومت مدارس کے حوالے سے معاہدے کی خلاف ورزی کررہی ہے اتحاد تنظیمات مدارس

معاہدے کے برعکس مدارس سے غیر متعلقہ معلومات مانگی جارہی ہیں، مولانا حسین احمد


ویب ڈیسک August 09, 2019
معاہدے کے برعکس مدارس سے غیر متعلقہ معلومات مانگی جارہی ہیں، مولانا حسین احمد

اتحاد تنظیمات مدارس خیبرپختونخوا کا کہنا ہے کہ حکومت مدارس کے حوالے سے معاہدے کی خلاف ورزی کررہی ہے۔

اتحاد تنظیمات مدارس خیبرپختونخوا کا حکومت سے معاہدے کی پاسداری کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ حکومت مدارس کے حوالے سے معاہدے کی خلاف ورزی کررہی ہے، کوائف کے نام پر مدارس انتظامیہ کو تنگ کیا جارہا ہے۔

ترجمان اتحاد تنظیمات مدارس خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ معاہدے کے تحت محکمہ تعلیم کے علاوہ کوئی ادارہ کوائف نہیں مانگا، معاہدے کے برعکس مدارس سے غیر متعلقہ معلومات مانگی جارہی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔