پاکستان اور بھارت کے درمیان بس سروس بھی معطل

قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں کیے گئے فیصلوں کی روشنی میں پاک بھارت بس سروس معطل کردی، وزیر مواصلات مراد سعید


ویب ڈیسک August 09, 2019
قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں کیے گئے فیصلوں کی روشنی میں پاک بھارت بس سروس معطل کردی، مراد سعید ۔ فوٹو : فائل

پاکستان اور بھارت کے درمیان بس سروس بھی معطل کردی گئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں کیے گئے فیصلوں پر عمل درآمد شروع ہوگیا جس کے ٹرینوں کے بعد اب پاکستان اور بھارت کے درمیان بس سروس بھی معطل کردی گئی۔

وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے پاکستان اور بھارت کے درمیان بس سروس معطلی کا باضابطہ اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں ہونے والے فیصلوں کی روشنی میں پاک بھارت بس سروس معطل کردی گئی ہے۔

یہ پڑھیں : بھارت سے دوطرفہ تجارت معطل کرنے کی منظوری دیدی گئی

یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کی آئینی حیثیت تبدیل کرنے کے ردعمل میں بھارت سے درآمدات اور برآمدات پر بھی مکمل پابندی عائد کردی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں :سمجھوتہ ایکسپریس کے بعد تھر ایکسپریس کی بندش پر بھارت بلبلا اُٹھا

ذرائع کے مطابق وفاقی وزیرریلوے شیخ رشید نے سمجھوتہ ایکسپریس اور تھر ایکسپریس بند کرنے کا معاملہ کابینہ اجلاس میں رکھا، کابینہ نے سمجھوتہ ایکسپریس اور تھر ایکسپریس بند کرنے کے فیصلے کی بھی توثیق کردی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں