مقبوضہ کشمیر کی جائزہ کمیٹی میں سراج الحق کو شامل کرنے کا فیصلہ

امیر جماعت اسلامی سراج الحق کو کمیٹی میں شامل ہونے کی باضابطہ دعوت دی جائے گی

امیر جماعت اسلامی سراج الحق کو کمیٹی میں شامل ہونے کی باضابطہ دعوت دی جائے گی. فوٹو:فائل

حکومت نے مقبوضہ کشمیر کی تشویش ناک صورتحال پر قائم جائزہ کمیٹی میں توسیع کرکے امیر جماعت اسلامی سراج الحق کو شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق مقبوضہ کشمیر کی آئینی حیثیت کی تبدیلی پر پاکستان کی جانب سے مجوزہ ردعمل ترتیب دینے، سیاسی، سفارتی اور قانون پہلووٴں کا جائزہ لینے اور تجاویز مرتب کرنے کے لیے 7 رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی تھی، اب حکومت نے اس کمیٹی میں توسیع کا فیصلہ کیا ہے۔


ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی سربراہی میں قائم کمیٹی میں امیر جماعت اسلامی سراج الحق کو شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور اس حوالے سے امیر جماعت اسلامی باضابطہ دعوت دی جائے گی۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر 7 رکنی کمیٹی تشکیل

واضح رہے کہ 6 اگست کو تشکیل دی جانے والی کمیٹی میں وزیر خارجہ، اٹارنی جنرل آف پاکستان، سیکریٹری خارجہ، آزاد کشمیر کے صدر، وزیراعظم اور گلگت بلتستان کے گورنر، ڈی جی آئی ایس آئی، ڈی جی (ملٹری آپریشنز)، ڈی جی آئی ایس پی آر اور وزیر اعظم کے نمائندہ خصوصی احمر بلال صوفی شامل ہیں۔ کمیٹی بھارتی حکومت کے حالیہ اقدام کا جائزہ اور سفارشات پیش کرے گی۔
Load Next Story