الیکشن کمیشن نے دہری شہریت والے ارکان کی تفصیلات مانگ لیں

عوام کے پاس کسی ممبرپارلیمنٹ یارکن صوبائی اسمبلی سے متعلق ٹھوس...


Numainda Express August 30, 2012
عوام کے پاس کسی ممبرپارلیمنٹ یارکن صوبائی اسمبلی سے متعلق ٹھوس ثبوت ہوںتودوہفتوںمیں آگاہ کریں،الیکشن کمیشن کی اپیل۔ فوٹو: فائل

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اراکین پارلیمنٹ کی دہری شہریت سے متعلق معلومات ٹھوس معلومات کیلیے عوام سے بھی اپیل کی ہے جبکہ قومی اسمبلی، سینیٹ اور چاروں صوبائی اسمبلیوں کے سیکریٹریز کو خط لکھا گیاہے کہ وہ دوہفتوں میں ایسے اراکین قومی اسمبلی سینیٹ اور صوبائی اسمبلیوں کے نام الیکشن کمیشن کوفراہم کریںجن کے پاس دہری شہریت ہے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق عوام الناس سے کہا گیا ہے کہ اگرکسی کے پاس کسی ممبر پارلیمنٹ یا رکن صوبائی اسمبلی سے متعلق ٹھوس معلومات اور ثبوت ہیںکہ اس ممبرکے پاس دہری شہریت ہے توالیکشن کمیشن کومعلومات اورثبوت کی بنیاد پر آگاہ کرے جبکہ قومی اسمبلی اورچاروں صوبائی اسمبلیوں کے سیکریٹریزکے علاوہ الیکشن کمیشن کی جانب سے لکھا گیا خط وزارت خارجہ، وزارت داخلہ ، وزارت اوورسیزپاکستانیزکو بھی بھیجاگیاہے کہ ان کے پاس جن ممبران پارلیمنٹ کی دہری شہریت کی معلومات ہیں وہ الیکشن کمیشن کو جلد آگاہ کریں اس میں دو ہفتے سے زیادہ تاخیر نہیں ہوناچاہیے ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں