این ایچ اے کے تمام منصوبوں کا آڈٹ کرایا جائے پی اے سی

افسران خزانے سے تنخواہ لیتے ہیں،حساب دیناہوگا،ندیم افضل کی زیرصدارت اجلاس،آڈٹ نہ کرانیوالے اداروںکی فہرست طلب


Numainda Express August 30, 2012
افسران خزانے سے تنخواہ لیتے ہیں،حساب دیناہوگا،ندیم افضل کی زیرصدارت اجلاس،آڈٹ نہ کرانیوالے اداروںکی فہرست طلب۔ فوٹو: اے پی پی

SAHIWAL: پبلک اکائونٹس کمیٹی نے این ایچ اے کے تمام منصوبوںکے'' پرفارمنس آڈٹ ''کی ہدایت کرتے ہوئے ٹول پلازوںکی نیلامی کے عمل کوغیرشفاف قراردیتے ہوئے اسے شفاف بنانے کی ہدایت کی ہے اور کہاہے کہ ٹول پلازوں سے حاصل آمدنی کی ماہانہ تفصیلات سے کمیٹی کوآگاہ کیاجائے۔

پی اے سی کااجلاس بدھ کوچیئرمین ندیم افضل چن کی زیرصدارت ہواجس میںاین ایچ اے، ایف ڈبلیو اوا ور موٹر وے کی ریکوریوں سے متعلق پی اے سی کے فیصلوں پر عملدرآمدکی صورتحال کا جائزہ لیا گیا،کمیٹی نے این ایچ اے کو ہدایت کی کہ ادارے کے بورڈآف ڈائریکٹرزکے اجلاسوں کے ایجنڈے اورمنٹس کی تفصیلات ویب سائٹ پرڈالی جائیں بصورت دیگرادارے کے سربراہ کے خلاف کارروائی کی جائیگی،کمیٹی نے ایف ڈبلیو اوکوہدایت کی کہ ادارہ اگر سالانہ آڈٹ نہیںکرانا چاہتاتودس دن میںقانون میں تبدیلی کرے ایف ڈبلیواوکے افسران خزانے سے تنخواہیں لیتے ہیں تو انھیں حساب بھی دیناچاہیے۔

آڈٹ حکام نے بتایاکہ گزشتہ چارسال سے ٹول پلازوں سے رقم آنا بند ہوگئی ہے۔ این ایچ اے نے ایف ڈبلیواو کو 95ٹھیکے دیے جن میں سے 22 خلاف قواعدہیں ایف ڈبلیواو منصوبوںکے آڈٹ کیلیے ریکارڈ فراہم نہیںکیاجاتا۔کمیٹی نے آڈٹ حکام سے کہاکہ جوادارے آڈٹ کرانے سے گریزاں ہیں انکی فہرست فراہم کی جائے۔

ایف ڈبلیواوٹول پلازوں سے حاصل آمدن بروقت این ایچ اے کوجمع کرائے،چیئرمین ندیم افضل چن نے کہاکہ این ایچ اے افسران اپنے دفاترکی تزئین وآرائش پربیدردی سے پیسہ خرچ کرتے ہیں انھوںنے ٹول پلازوںکی پری کوالیفکیشن کے معیاراورطریقہ کارپرنظرثانی اوراین ایچ اے میں دفاترکی تزئین وآرائش پرمکمل پابندی عائدکرنیکی ہدایت کی،سیکریٹری مواصلات انوار احمدخان نے بتایاکہ ایف ڈبلیواوکے ذمے این ایچ اے کے تین ارب چوون کروڑ کے واجبات ہیںجس میں سے 28کروڑ40 لاکھ کی پہلی قسط ادا کر دی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |