فوج پاک بھارت مذاکرات کی حمایت کرتی ہےگیلانی

دونوں غربت زدہ ممالک کو اہم مسائل کو حل کرنا چاہیے،بھارتی اخبار کو انٹرویو


INP August 30, 2012
دونوں غربت زدہ ممالک کو اہم مسائل کو حل کرنا چاہیے،بھارتی اخبار کو انٹرویو ، فوٹو : اے ایف پی، فائل

لاہور: سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ آئی ایس آئی اور پاک فوج پاک بھارت مذاکرات کی حمایت کرتی ہیں اور باقاعدہ طور پر حکومت کی رہنمائی کررہی ہیں ، اپوزیشن بھی دونوں ممالک کے درمیان قیام امن کے لیے مذاکرات کو سپورٹ کرتی ہے، بھارتی وزیراعظم دونوں ممالک کے تعلقات کو معمول پر لانے کے حق میں ہیں، دونوں غربت زدہ ممالک کو ترقی کے لیے اہم مسائل کو حل کرنا چاہیے۔

بدھ کو بھارتی اخبار کو دیے گئے ایک انٹرویو میں انھوں نے کہاکہ لڑائی کے دن ختم ہو چکے ہیں،اپوزیشن سمیت تمام پاکستانی ادارے پاک بھارت مذاکرات کی حمایت کرتے ہیں۔ انھوں نے کہاکہ پاک بھارت مذاکرات میں آئی ایس آئی اور پاک فوج حکومت کے ساتھ شریک ہیں اور باقاعدہ طور پر اس حوالے سے حکومت کی معاونت کرتی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں