صدارتی ایوارڈ یافتہ پلاسٹک سرجن ڈاکٹر فیض محمد خان کراچی میں انتقال کرگئے

ان کی نماز جنازہ بعد نماز جمعہ عالمگیر مسجد بہادرآباد میں ادا کی گئی اور فوجی قبرستان چنیسر گوٹھ میں سپردخاک کیا گیا۔


News Agencies August 10, 2019
ان کی نماز جنازہ بعد نماز جمعہ عالمگیر مسجد بہادرآباد میں ادا کی گئی اور فوجی قبرستان چنیسر گوٹھ میں سپردخاک کیا گیا۔ فوٹو: فائل

صدارتی ایوارڈ یافتہ پلاسٹک سرجن ڈاکٹر فیض محمد خان جمعرات اور جمعے کی درمیانی شب انتقال کرگئے۔

پلاسٹک سرجن ڈاکٹر فیض محمد خان جمعرات اور جمعے کی درمیانی شب انتقال کرگئے، ان کی نماز جنازہ بعد نماز جمعہ عالمگیر مسجد بہادرآباد میں ادا کی گئی اور فوجی قبرستان چنیسر گوٹھ میں سپردخاک کیا گیا۔ نماز جنازہ میں مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی نمایاں شخصیات، ڈاکٹروں اور مریضوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ مرحوم نے پسماندگان میں بیوہ اور 2 بیٹوں کو سوگوار چھوڑا ہے۔

سرجن فیض محمد خان کو ان کی خدمات پر صدارتی ایوارڈ، ستارہ امتیاز اور تمغہ حسن کارکردگی سمیت متعدد اعزازات سے نوازا گیا۔وہ جناح اسپتال کے پروفیسر اور شعبہ پلاسٹک اور ری کنسٹریکٹیو سرجری کے سربراہ تھے۔انہوں نے جناح اسپتال میں پلاسٹک سرجری کا شعبہ قائم کیا اور اسپتال میں پہلی پلاسٹک سرجری بھی انہوں نے ہی سرانجام دی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں