جسٹس فائز عیسیٰ پر قومی اداروں کی تضحیک کی فرد جرم بھی عائد

سپریم جوڈیشل کونسل نے صدر کو لکھے گئے خطوط کے حوالے سے شوکازنوٹس میں جسٹس فائزپراداروں کی تضحیک کی فردجرم عائد کی ہے۔

سپریم جوڈیشل کونسل نے صدر کو لکھے گئے خطوط کے حوالے سے شوکازنوٹس میں جسٹس فائزپراداروں کی تضحیک کی فردجرم عائد کی ہے۔ فوٹو : فائل

سپریم جوڈیشل کونسل نے سپریم کورٹ کے جج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ پر قومی ادارے کے خلاف اکسانے کی فرد جرم عائد کر دی۔


جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے اپنی آئینی درخواست میں یہ سوال اٹھایا تھا کہ اٹارنی جنرل کے ذریعے غیر قانونی طور پر جمع کرائے گئے جواب الجواب میں قومی اداروں کی شق کا اضافہ کیا گیا جو اصل شوکاز میں شامل نہیں تھا، معلوم ہوا ہے کہ سپریم جوڈیشل کونسل نے صدر مملکت کو لکھے گئے خطوط کے حوالے سے شوکاز نوٹس میں جسٹس فائزپر اداروں کی تضحیک کی فردجرم عائد کی ہے۔

ایک سینئر حکومتی عہدیدار نے انکشاف کیا کہ جسٹس فائز نے صدر مملکت کو تین خط لکھے تھے، تیسر اخط منظر عام پر نہیں آیا جس میں میڈیا ٹرائل کی شکایت کی گئی تھی۔
Load Next Story