بھارت سے بیاہ کر لائی گئی خاتون 12 سال سے گھر میں قید
کراچی کا ایک کونا بھی نہیں دیکھا، بھارت واپس جانا چاہتی ہوں ، شبنم
بھارتی ریاست گجرات کے دارالحکومت احمد آباد سے بیاہ کر لائی جانے والی خاتون شبنم نے ایکسپریس ٹریبیون کو بتایا ہے کہ وہ گزشتہ بارہ سال سے ایک گھرمیں قیدہے اور بھاگ جانے کے ڈرسے خاوند نے کبھی گھر سے باہر نہیں نکلنے دیا۔
ٹیلیفون پر گفتگو میں شبنم نے کہاکہ اس نے کراچی کا ایک کوناتک نہیں دیکھا، اسے ہمسائے تک نہیںجانتے، ایک سوال کے جواب میں شبنم نے کہاکہ وہ واپس اپنے ملک جاناچاہتی ہیں،شبنم نے بتایاکہ اس نے 1998میں گل احمد سے احمد آباد میں شادی کی اوراسلام قبول کیا، 2000ء میں کراچی آئی، گل احمد نے وعدہ کیا تھاکہ وہ اسے 6 ماہ کے بعد واپس بھارت لے جائے گا، لیکن سب وعدے جھوٹے نکلے، بھاگ جانے کے ڈر سے بیٹیوں کواسکول بھی نہیں جانے دیا جاتا۔
دوسری جانب گل احمد کا کہنا ہے کہ ان کے گھرانے میں سخت پردے کا رواج ہے اس لیے شبنم باہر نہیں جاتی، گھر میں اسے تمام سہولتیں میسر ہیں، دریں اثناانسانی حقوق کی تنظیموں نے صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے ۔