ودیا بالن کو وزن گھٹانے کی فکر لگ گئی

فلمساز نے ودیا کو وزن گھٹانے کے لیے نہیں کہا لیکن وہ جانتی ہیں کہ وزن گھٹانا اس کردار کی ضرورت ہے۔


آن لائن September 20, 2013
فلمساز نے ودیا کو وزن گھٹانے کے لیے نہیں کہا لیکن وہ جانتی ہیں کہ وزن گھٹانا اس کردار کی ضرورت ہے۔ فوٹو: فائل

بھارتی اداکارہ ودیا بالن اب وزن گھٹانے کی فکر میں ہیں، فلم گھن چکر میں اداکارہ ودیا بالن کو کافی وزن بڑھانا پڑا تھا کیونکہ وہ ایک پنجابی بیوی کا کردار ادا کر رہی تھیں۔

اس فلم میں ان کے شوہر کا کردار عمران ہاشمی نے ادا کیا تھا اب اداکارہ ایک بار پھر عمران ہاشمی کے ساتھ جلوہ گر ہونے والی ہیں لیکن اس بار وہ اپنا وزن گھٹانا چاہتی ہیں، فلمساز نے ودیا کو وزن گھٹانے کے لیے نہیں کہا لیکن وہ جانتی ہیں کہ وزن گھٹانا اس کردار کی ضرورت ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں