اداکارہ میرا نے انگلش سیکھنےکا ڈپلومہ مکمل کر لیا

انگلش سیکھنا میرا شوق ہے، مرتے دم تک علم حاصل کرتی رہوں گی، میرا


ویب ڈیسک September 20, 2013
انگلش سیکھنا میرا شوق ہے، میرا میرا فوٹو: فائل

غلطیوں سے بھرپور انگلش بولنے کی وجہ مشہور لالی ووڈاداکارہ میرا نے اپنی انگلش ٹھیک کرنے کیلئے ڈپلومہ مکمل کرلیا اور ان کا کہنا ہے کہ مرتے دم تک علم حاصل کرتی رہیں گی۔


اگر یہ کہا جائے کہ میرا اورانگلش کا چولی دامن کا ساتھ ہے تو غلط نہ ہوگا لیکن اب میرا کی غلط انگلش قصہ ماضی بن گئی ہے کیونکہ انہوں نے انگلش زبان سیکھنے کا ڈپلومہ مکمل کر لیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور میں نجی فاؤنڈیشن کی تقریب میں میرا کافی خوش نظر آرہی تھیں۔ میرا نے اس موقع پر انگلش سیکھنے کو اپنا شوق تو قرار دیا مگر انگلش بولنے سے اجتناب کیا ۔ انہوں نے انگلش ڈپلومے پر بات کرتےغلطی سےبھی انگریزی کا کوئی لفظ نہ بولا۔ میرا نے ڈپلومے کی بدولت کس حد تک اپنی انگلش بہتر کی ہے یہ جاننے کے لیے آپ کو ان کے انگلش بولنے کا انتظار کرنا پڑے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں