سینئرز نئے فنکاروں کی بھر پور حوصلہ افزائی کررہے ہیں آمنہ شیخ

آمنہ کا کہنا تھا کہ ڈرامہ انڈسٹری نے بہت کم وقت نے میں جگہ بنائی ہے اب فلم کے حوالے سے سنجیدگی سے کام کیا جارہا ہے


Showbiz Reporter September 21, 2013
آمنہ کا کہنا تھا کہ ڈرامہ انڈسٹری نے بہت کم وقت نے میں جگہ بنائی ہے اب فلم کے حوالے سے سنجیدگی سے کام کیا جارہا ہے۔ فوٹو: فائل

ماڈل واداکارہ آمنہ شیخ نے کہاہے کہ نئے فنکاروں کی حوصلہ افزائی میں ہمارے سینئرز بھرپور کردار ادا کررہے ہیں۔

امید ہے انڈسٹری مستقبل میں مزیدبہترہوجائے گی ان خیالات کااظہارانھوں نے نمائندہ ایکسپریس سے بات چیت کے دوران کیا، انکا کہنا تھا کہ ڈرامہ انڈسٹری نے بہت کم وقت نے میں جگہ بنائی ہے اب فلم کے حوالے سے سنجیدگی سے کام کیا جارہا ہے کچھ ٹیلی فلمزبھی بنائی گئیں مگرابھی بہت کام کرناہے عوام کی جانب سے ہمارے کام پراچھارسپانس مل رہاہے ہندوستان اوردیگرممالک سے جوپراڈکٹ پاکستان آرہی ہیں ان سے اب کوئی فرق نہیں پڑنے والا کیونکہ ہم بھرپورکوشیش کررہے ہیں کہ کوئی ایساخلا نہ رہ جائے کہ جس سے شائقین ڈرامہ کاذہن بھٹکے ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں