اسلام آباد راولپنڈی اور مری میں موسلا دھار بارش

اہم شاہراہیں تالاب میں تبدیل ہوگئیں اور نشیبی علاقوں میں پانی کھڑا ہوگیا۔

اہم شاہراہیں تالاب میں تبدیل ہوگئیں اور نشیبی علاقوں میں پانی کھڑا ہوگیا۔ فوٹو:فائل

اسلام آباد، راولپنڈی اور مری میں موسلادھار بارش شروع ہوگئی۔

جڑواں شہروں میں کالے بادلوں نے ڈیرے ڈال لیے اور خوب جم کر برسے۔ راولپنڈی کی متعدد اہم شاہراہیں تالاب میں تبدیل ہوگئیں اور نشیبی علاقوں میں پانی کھڑا ہوگیا۔


بارش کے پانی کی نکاسی نہ ہونے کے باعث شہریوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ راول روڈ، ایئرپورٹ روڈ اور کمیٹی چوک میں پانی کی نکاسی ہونے کی وجہ سے ٹریفک جام ہوگیا۔

تیز بارش سے نالہ لئی میں پانی کی سطح بھی بلند ہوگئی۔ انتظامیہ نے کہا ہے کہ شہری اطمینان رکھیں اور خطرے کی کوئی بات نہیں۔

ادھر ملکہ کوہسار مری میں بھی موسلادھاربارش نے ہرطرف جل تھل ایک کردیا۔ شدید بارش کے باعث ندی نالوں میں طغیانی آگئی اور دیہی علاقوں کے عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا جبکہ شہر کی سڑکیں بھی تالاب کا منظر پیش کرنے لگیں۔
Load Next Story