اورنگی ٹاؤنخاندانی دشمنی پر باپ بیٹے نے لڑکی کو گولی ماردی

مقتول کا والد واحد گل نجی کمپنی میں چوکیدار ہے


Staff Reporter September 21, 2013
واحد گل کا گاؤں میں اپنی بیٹی کے رشتے کا تنازع چل رہا تھا۔۔فوٹو : فائل

اورنگی ٹاؤن سیکٹر4ملک چوک کے قریب مکان نمبر1684کی رہائشی خاطمین دختر واحد گل کو دو ملزمان نے گھر میں گھس کر فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا اور ملزمان فرار ہو گئے ۔

مقتولہ کی لاش عباسی اسپتال پہنچائی گئی ایس ایچ او مومن آباد احمد بٹ نے بتایا کہ مقتول کے والد واحد گل نجی کمپنی میں چوکیدار ہے جبکہ اس کا آبائی تعلق کوہاٹ کے ضلع کرک سے ہے واحد گل کا گاؤں میں اپنی بیٹی کے رشتے کا تنازع چل رہا تھا۔

گزشتہ روز گاؤں سے ان کے رشتے دار سعید خان اور ان کا بیٹا فاروق خان آئے گھر میں گھس کر خاطمین کو فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں