بارشوں کے باعث کراچی اور سندھ کے متعدد اضلاع میں سیلاب کا خطرہ

دریائے سندھ اور نہروں میں پانی کی سطح بلند ہورہی ہے، پی ڈی ایم اے


ویب ڈیسک August 10, 2019
دریائے سندھ میں سیلابی صورتحال سے کچے کے علاقوں میں نقصان ہوسکتاہے، پی ڈی ایم اے فوٹوفائل

سندھ میں ہونے والی حالیہ موسلا دھار بارشوں کے باعث کراچی اور اندرون سندھ کے متعدد اضلاع میں سیلاب کا خطرہ پیدا ہوگیا ہے۔

پی ڈی ایم اے سندھ نے کراچی اور سندھ میں ہونے والی حالیہ بارشوں کے باعث سیلاب الرٹ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ دریائے سندھ میں کوٹری کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب ہے اور پانی کا بہاؤ 109 کیوسک ہے جب کہ گڈوبیراج کے مقام پر درمیانے درجے کا سیلاب اور پانی کی روانی 378 کیوسک ہے۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق دریائے سندھ میں سیلابی صورتحال سے کچے کے علاقوں میں نقصان ہوسکتاہے۔ دریائے سندھ اور نہروں میں پانی کی سطح بلند ہورہی ہے، سندھ کے 15 اضلاع میں سیلاب کا خطرہ ہے۔ ادھر محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ کراچی اور اندرون سندھ کے کچھ اضلاع میں اربن فلڈنگ کا بھی خدشہ ہے۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات نے مون سون کی بارشوں کا تیسرا الرٹ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی میں پیر کی سہ پہر تک بارشیں ہونے کا امکان ہے، جب کہ اندرون سندھ کے مختلف اضلاع تھر، میرپورخاص، ٹھٹھہ، بدین، حیدرآباد، شہید بے نظیر آباد میں بھی پیر کی سہ پہر تک بارشیں ہوسکتی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |