قطر نے 53 پاکستانی قیدیوں کو رہا کردیا

قطری حکومت نے وزیراعظم عمران خان کی درخواست پر جرمانہ ادا نہ کرنے والے پاکستانی قیدیوں کو رہا کیا ہے


ویب ڈیسک August 10, 2019
قطری حکومت نے وزیراعظم عمران خان کی درخواست پر جرمانہ ادا نہ کرنے والے پاکستانی قیدیوں کو رہا کیا ہے، فوٹو: فائل

قطر نے اپنی جیلوں میں قید 53 پاکستانیوں کو رہا کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق قطر کی مختلف جیلوں میں جرمانے کی رقم ادا نہ کرنے کے باعث طویل عرصے سے قید 53 پاکستانیوں کو آزادی کا پروانہ مل گیا۔ قطری حکومت نے وزیراعظم عمران خان کی درخواست پر جرمانہ ادا نہ کرنے والے پاکستانی قیدیوں کو رہا کردیا۔

قیدیوں کی رہائی کے سلسلے میں قطر کے دارالحکومت دوحا میں ایک تقریب منعقد کی گئی جس کے بعد انہیں باضابطہ طور پر رہائی دی گئی۔رہائی پانے والے پاکستانیوں کی وطن واپسی کے لیے پاکستانی حکومت اور دوحا میں پاکستانی سفارتخانہ تمام تر انتظامات کررہا ہے، دوحا سے پاکستان کے لیے دستیاب پہلی پرواز سے انہیں وطن بھیجنے کی کوشش کی جارہی تاکہ وہ اپنے پیاروں کے ساتھ عید منا سکیں۔

واضح رہے کہ دورہ امریکا سے واپسی پر وزیراعظم عمران خان نے قطر میں قیام کے دوران پاکستانی قیدیوں کی رہائی کی درخواست کی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |