وطن کیلیے زندگی دینا سب سے بڑی قربانی ہے جنرل قمر باجوہ

آرمی چیف کی پاک فوج کے شہدا کے گھروں پر جا کر لواحقین سے ملاقات، شہدا کو خراج عقیدت


ویب ڈیسک August 10, 2019
آرمی چیف کی پاک فوج کے شہدا کے گھروں پر جا کر لواحقین سے ملاقات، شہدا کو خراج عقیدت (فوٹو: آئی ایس پی آر/ اسکرین گریب)

پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے شہدا کے لواحقین سے ملاقاتیں کیں اور ان کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے شہید لیفٹیننٹ کرنل راشد کریم بیگ، شہید لیفٹیننٹ وسیم حیات اور سپاہی غلام رضا کے لواحقین سے ان کی رہائش گاہوں پر ملاقات کی۔ اس موقع پر آرمی چیف کی اہلیہ بھی ان کے ہمراہ تھیں۔

آرمی چیف کا کہنا تھا کہ وطن عزیز کے دفاع اور اپنی سرزمین کی حفاظت کے لیے جان کا نذرانہ پیش کرنا سب سے بڑی قربانی ہے، شہدا قوم کے ہیرو ہیں اور ہم اپنے ہیروز کو ہمیشہ یا د رکھتے ہیں، ہیروزکو یاد رکھنا مسلح افواج اور قوم دونوں کے دلوں کو گرمانے کا ذریعہ ہے۔

سربراہ پاک فوج نے کہا کہ شہداء کے لواحقین کا احسان کبھی نہیں اتار سکتے، اپنے شہدا کے لواحقین کو ان کی قربانیوں کے لیے جتنا شکریہ ادا کریں کم ہے، اپنے قوم اور آرمی کے ہیروز کو یا د کرنا لواحقین کی حوصلہ افزائی کا ذریعہ ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں