کھپرو کی زیرالتوا واٹر سپلائی فوری شروع کرنے کی ہدایت

پیپلز پارٹی کی رکن قومی اسمبلی شازیہ مری نے ’’ایکسپریس‘‘ کی خبر پر نوٹس لے لیا۔

شازیہ مری نے اپنی چھوٹی بہن قرۃ العین مری عرف عینی کو اسکیم کو فوری طور پر شروع کرنے کی ہدایات دیں۔ فوٹو : فائل

ISLAMABAD:
پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کے افسران کی نااہلی کے باعث واٹر سپلائی اسکیم کے التوا کی خبر ''ایکسپریس'' میں شائع ہونے کے بعد پی پی کی ایم این اے نے نوٹس لے لیا۔

اسکیم فوری طور پر شروع کرنے کی ہدایت، شازیہ مری نے خبر کا نوٹس لیتے ہوئے اپنی چھوٹی بہن قرۃ العین مری عرف عینی کو اسکیم کو فوری طور پر شروع کرنے کی ہدایات دیں جس پر قرۃ العین نے پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈپارٹمنٹ کے افسران کو کھپرو میں قائم کیمپ میں طلب کرکے15 روز کے اندر ٹرانسفارمر نصب کرا کر اسکیم کو ٹائون کمیٹی کے حوالے کرنے کی ہدایت دی۔




ذرائع کے مطابق پبلک ہیلتھ کے افسران نے حیسکو کے اسسٹنٹ منیجر کھپرو غلام نبی سے ملاقات کرکے واٹر سپلائی اسکیم میں بجلی کے ٹرانسفارمر نصب کرنے کی استدعا کی ہے ، شازیہ مری کی جانب سے التوا کا شکار واٹر سپلائی اسکیم کا نوٹس لینے پر سابق سٹی ناظم محمد وسیم قائم خانی، عامر قائم خانی اور ملک ضمیر احمد نے شکریہ ادا کیا ہے۔
Load Next Story