کشمیر بنے گا پاکستان کشمیر سے منسوب یوم آزادی کا لوگو جاری
لوگو میں پاکستان کا جھنڈا ’کشمیر بنے گا پاکستان‘ کا عزم لیے لہرارہا ہے
پاکستان نے کشمیر سے منسوب یوم آزادی کا نیا لوگو جاری کردیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان کی جانب سے 14 اگست کو یوم یکجہتی کشمیر کے طور پر منانے کا اعلان کیا گیا ہے اور اس حوالے سے کشمیر سے منسوب کرنے والا لوگو بھی جاری کردیا گیا ہے۔
لوگو میں سرخ رنگ سے کشمیر لکھا گیا ہے جو کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کے لیے دی گئی قربانیوں کو ظاہر کرتا ہے جب کہ لوگو کے گرد سرخ رنگ کی لکیر کشمیر پر بھارتی غاصبانہ قبضے اور مظالم کو ظاہر کررہی ہے۔
لوگو میں پاکستان کا جھنڈا "کشمیر بنے گا پاکستان " کا عزم لیے لہرا رہا ہے جب کہ کشمیر کی آزادی کے لیے ہر حد تک جانے کے جذبے کو خون کے سرخی سے اجاگر کیا گیا۔