انسداد پولیو مہم میں سابقہ غلطیوں کو نہ دہرایا جائے ساجد ابڑو

مربوط حکمت عملی تشکیل دے کرمہم کا ہدف حاصل کیا جائے،ساجد ابڑو


Nama Nigar September 21, 2013
ساجد ابڑو نے گذشتہ پولیو مہم کی مجموعی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے عملے کی کوششوں کو سراہا۔

ڈپٹی کمشنر جامشورو ساجد جمال ابڑو نے متعلقہ حکام پر واضح کیا ہے کہ 30ستمبر سے شروع ہونے والی پولیو مہم کے دوران ماضی کی غلطیوں اور کوتاہیوں کو نہ دہرایا جائے بلکہ جامع اور مربوط حکمت عملی کے تحت مطلوبہ ہدف حاصل کر کے مہم کو ہر صورت میں کامیاب کیا جائے۔

یہ بات انھوں نے ضلع میں شروع ہونے والی انسداد پولیو مہم کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ جس میں محکمہ صحت، ریونیو، پولیس، بلدیات اور دیگر متعلقہ افسران کے علاوہ این جی اوز کے نمائندگان اور شہریوں نے شرکت کی۔ انھوں نے گذشتہ پولیو مہم کی مجموعی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے عملے کی کوششوں کو سراہا۔



انھوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ ماضی کی طرح ضلع جامشورو کو پولیو فری زون بنانے کے لیے اجتمائی طور پر اپنی بھرپور صلاحیتیں بروئے کار لائی جائیں۔ اجلاس میں شریک افراد نے یقین دلایاکہ وہ پولیو ٹیموں کے ساتھ ہر ممکن تعاون کریں گے، ۔ ضلعی محکمہ صحت کے افسران بتایا کہ مہم کا ہدف تقریبا ًسوا لاکھ بچے ہیں اور اس سلسلے میں 28 یونین کاؤنسلوں کے لیے 463 فکسڈ و موبائل ٹیموں کی تعداد تشکیل دی جا رہی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں